Difa e Ahlesunnat

Difa e Ahlesunnat

Rasool Allah (sallallahu alaihi wasallam) Kay Bad Namaz Badal Gaye



رافضیوں کا اعتراض

رسول اللہ کے بعد نماز بدل دی گئی



نتیجہ: دونوں روایتیں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ رسول خدا کے بعد نماز بھی بدل دی گئی ظاہر ہے بدلنے والے وہی لوگ تھے جو رسول کے بعد تھے جنہیں صحابہ کہا جاتا ہے یعنی صحابہ نے نماز تک کو بدل دیا۔


الجواب

امام بخاری نے ان دونوں روایات کو باب بے وقت نماز کو پڑھنا نماز کو ضائع کرتا ہے میں نقل کیا ہے
اس روایت سے ظاہر ہے کہ صحابہ کو نمازوں کا کس قدر اہتمام مد نظر تھا حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے وقت کے نکل جانے کے بعد نماز پڑھنے ہی کی وجہ سے یہ فرمایا کہ تم نے نماز ضائع کردی اس حدیث میں ہے کہ امام زہری نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ حدیث دمشق میں سنی تھی حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ حجاج کی امارت کے زمانے میں دمشق کے خلیفہ سے حجاج کی شکایت کرنے آئے تھے اس وقت ولید بن عبد الملک خلیفہ تھا ثابت بنانی سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حجاج کے دور امارت میں ہم حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ تھے حجاج نے نماز پڑھانے میں بہت دیر کی حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے چاہا کے کھڑے ہو کر اس کو اس حرکت پر ٹوکیں لیکن ساتھیوں نے روک دیا جب باہر تشریف لائے تو فرمایا کہ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی کوئی چیز سوائے کلمہ شہادت کے اپنی اصلی حالت پر باقی نہ رہی اس پر کسی نے کہا کہ نماز تو پڑھی جاتی ہے؟ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ ظہر کو تو تم مغرب کے وقت پڑھتے ہو کیا یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تھی؟ امام بخاری نے ان تفصیلی روایات سے عنوان میں فائدہ اٹھایا ہے کیوںکہ یہ روایات ان کی شرائط کے مطابق نہیں تھیں اس لیے اسے کتاب میں بیان نہ کرسکے