Difa e Ahlesunnat

Difa e Ahlesunnat

Ager Ali (Radi ALLAHu Ta'ala Anhu) Na Hotay To Umar (Radi ALLAHu Ta'ala Anhu) Halak Ho Jata Wali Hadees Per Roshni


الحدیث

فکان عمر یقول : لولا علی ھلک عمر

کتاب الإستيعاب في معرفة الأصحاب - محمد عبد البر - ج ٣ - الصفحة ١١٠٣،١١٠٢

ترجمہ
عمر کہا کرتے تھے کہ اگر علی رضی اللہ تعالی عنہ نہ ہوتے تو عمر رضی اللہ تعالی عنہ ہلاک ہو جاتا



اس روایت کا پہلا راوی احمد بن زھیر ہے جس کی وفات ٢٧٩ ہجری میں ہوئی جبکہ کتاب الإستيعاب في معرفة الأصحاب کے مصنف ابن عبد البر کی ولادت ٣٦٨ ہجری میں ہوئی چنانچہ صاحب کتاب اور پہلے راوی میں ٨٩ سال کا انقطاع ہے لہذا سند کے اعتبار سے یہ راویت منقطع ہے جو قابل اعتبار اور حجت نہیں 




بالفرض اگر وقتی طور پر اس روایت کو صحیح بھی مان لیا جائے تو بھی اس میں کوئی قباحت نہیں کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ قاضی القضاء (چیف جسٹس) اور ان کے مشیر تھے لہذا بحیثیت مشیر اور قاضی ہونے کے یہ ان کا شرعی و قانونی و اخلاقی فرض بھی تھا کہ خلیفہ وقت کو نازک معاملات میں مشاورت اور پیچیدہ شرعی مسائل میں صحیح فیصلہ تک پہنچنے میں ان کی رہنمائی کریں