سيدنا جابر بن عبداللہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ نے سيدنا علي کے بارے ميں فرمايا
هذا أمير البررة قاتل الفجرة ، منصور من نصره ، مخذول من خذله
المستدرک علي الصحيحين للحاکم : ٣/١٢٩، ح : ٤٦٤٤، الکامل لابن عدي : ١/١٩٢، تاريخ بغداد للخطيب : ٣/٢١٩
ترجمہ
يہ علي نيکوکاروں کے امير اورکافروں کے قاتل ہيں ۔ جوشخص ان کي نصرت کرے گا ، وہ خود منصور ہوگا اور جوان کي نصرت سے دست بردار ہو گا ، وہ ذليل وخوار ہوگا
تبصرہ
يہ موضوع (من گھڑت) روايت ہے۔ امام ابنِ عدي اس روايت کے بارے ميں فرماتے ہيں
وہذا حديث منکر موضوع
الکامل لابن عدي : ١/١٩٢
ترجمہ
يہ منکراورمن گھڑت حديث ہے
حافظ ابن الجوزي نے اسے اپني کتاب “الموضوعات” (١/٣٥٣) ميں ذکر کيا ہے۔
امام حاکم اُسے ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہيں
وہذا حديث صحيح الإسناد ۔“ اس حديث کي سند صحيح ہے۔”
حافظ ذہبي ان کے تعاقب ميں لکھتے ہيں
بل و الله موضوع و أحمد كذاب فما أجهلك على سعة معرفتك
تلخيص المستدرک : ٣/١٢٩
ترجمہ
بلکہ اللہ کي قسم يہ من گھڑت روايت ہے۔ احمد راوي کذاب ہے۔ اتنے وسيع علم کے باوجود آپ اس راوي سے کتنے ناواقف رہ گئے ہيں
اس روايت کو گھڑنے والا احمد بن عبداللہ بن يزيد المکتب راوي ہے۔ اس کے بارے ميں امام ابنِ عدي فرماتے ہيں
يضع الحديث
الکامل لابن عدي : ١/١٩٢
ترجمہ
يہ احاديث گھڑتا ہے
امام دارقطني فرماتے ہيں
يترك حديثه
تاريخ بغداد للخطيب : وسندہٗ صحيحٌ
ترجمہ
اس کي حديث چھوڑ دي جائے گي