سيدنا انس بن مالک بيان کرتے ہيں کہ رسول اللہ نے فرمايا : يا أنس أوّل من يدخل عليک من ھذا الباب أمير المؤمنين ، وسيّد المسلمين ، وقائد الغرّ المحجّلين ، وخاتم الوصيّين ، قال أنس : قلت : اللّٰہم أجعلہ رجلاً من الأنصار وکتمتہ ، إذ جاء عليّ ، فقال : من ھنا يا أنس ؟ فقلت : عليّ ، فقام مستبشراً فاعتنقہ ، ثمّ جعل يمسح عرق وجھہ بوجھہ ، ويمسح عرق عليّ بوجھہ ، قال عليّ : يارسول اللّٰہ صلي اللہ عليہ وسلم ! لقد رأيتک صنعت شيئاً ما صنعت بي من قبل ؟ قال : وما يمنعني وأنت تؤدّي عنّي ، وتسمعہم صوتي ، وتبيّن لہم ما اختلفوا فيہ بعدي
حليۃ الاولياء لابي نعيم الاصبہاني : ١ /٦٣۔٦٤
ترجمہ
اے انس ! جو شخص سب سے پہلے اس دروازے سے داخل ہوگا ، وہ اميرالمومنين ، سيدالمسلمين ، روشن اعضاء والے لوگوں کا قائد اور خاتم الوصيين ہوگا۔ انس نے کہا : ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچانک علي آگئے ۔ آپ نے فرمايا : کہاں کون ہے اے انس! ميں نے عرض کي : علي ہيں۔ آپ خوش ہوتے ہوئے اٹھے اوران کو گلے سے لگاليا، پھر ان کے چہرے کا پسينہ اپنے چہرے کے ساتھ صاف کرنے لگے ۔ علي نے عرض کي : اے اللہ کے رسول ! ميں آپ کو ايسا کام کرتے ديکھا ہے ، جو آپ نے پہلے کبھي نہيں کيا۔ آپ نے فرمايا: مجھے کون سي چيز مانع ہے ۔ آپ ميرا پيغام پہنچاتے ہيں ۔ لوگوں کو ميري آواز سناتے ہيں اور ميرے بعد جو وہ اختلاف کريں گے، آپ اس کي وضاحت کريں گے
تبصرہ
يہ گھڑنتل اورافک ِ بين ہے۔ حافظ ذہبي نے اس روايت کو من گھڑت قرارديا ہے
ميزان الاعتدال للذہبي : ١/٦٤
حافظ ابن الجوزي فرماتے ہيں
ہذا حديث لا يصحّ
الموضوعات لابن الجوزي : ١/٣٥٠
ترجمہ
يہ حديث ثابت نہيں ہے
ابنِ عراق الکناني نے بھي اُسے من گھڑت قرارديا ہے
تنزيہ الشريعۃ : ١/٢٤
اس کے راوي ابراہيم بن محمد بن ميمون کے بارے ميں حافظ ذہبي لکھتے ہيں
من أجلّاء الشيعۃ
ميزان الاعتدال للذہبي : ١/٦٣
ترجمہ
يہ کٹر شيعوں ميں سے تھا
حافظ ابنِ حجر فرماتے ہيں
وذکرہ الأسديّ في الضعفاء وقال : إنّہ منکر الحديث ، وذکرہ ابن حبّان في الثقات ، ونقلت من خطّ شيخنا أبي الفضل الحافظ أنّ ہذا الرجل ليس بثقۃ
لسان الميزان لابن حجر : ١/١٠٧
ترجمہ
اسدي نے اسے ضعفاء ميں ذکر کيا ہے اورکہا ہے : يہ منکر الحديث راوي ہے۔ ابنِ حبان نے اسے ثقات ميں ذکر کيا ہے اور ميں نے اپنے شيخ ابوالفضل الحافظ کے خط سے نقل کيا ہے کہ يہ آدمي ثقہ نہيں ہے
حافظ ہيثمي نے اُسے “ضعيف” کہا ہے
مجمع الزوائد : ٣/٢٧١
ایک اور راوی القاسم بن جندب کے حالات ِ زندگي نہيں مل سکے
سند میں علي بن عابس “ضعيف” راوي ہے
تقريب التہذيب لابن حجر : ٤٧٥٧